بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب آج ہوگا

نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب آج ہوگا، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) پر مشتمل متحدہ اپوزیشن نے انتخاب کا بائیکاٹ کردیا۔

رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے سردار تنویر الیاس کا بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہونے کا امکان ہے۔

صدر آزاد کشمیر نے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس آج طلب کر رکھا ہے،اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے قانون ساز اسمبلی ہال مظفر آباد میں ہوگا۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم نےجو درخواست دی ابھی تک اس پر مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق 53 کے ایوان میں کامیابی کے لیے 27 ووٹ درکار ہیں، پی ٹی آئی کے 32، پیپلز پارٹی کے 12 اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 7 ووٹ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.