بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سپریم کورٹ ججز کے خلاف مہم قابل مذمت، حکومت نوٹس لیکر کارروائی کرے، بار کونسلز

بار کونسلز نے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم پر مذمت کا اظہار کیا ہے۔  اس حوالے سے پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار سمیت وکلاء برادری نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ میں اکثریت کھونے والی جماعت کی ججز کےخلاف بے بنیاد مہم کو مسترد کرتے ہیں۔

بار کونسلز نے کہا کہ ججز کے خلاف جلسوں اور ریلیوں میں تضحیک آمیز الفاظ پارٹی سربراہ کی ایما پر استعمال کیے جا رہے ہیں۔

بار کونسلز نے اعلامیہ میں کہا کہ ججز کے خلاف مہم کا مقصد عدلیہ پر دباو ڈالنا ہے، رات گئے عدالتیں کھلنے سے تمام غیر آئینی غیر جمہوری سازشوں سے نجات ملی۔

اعلامیہ میں ملک بھر کی بار کونسلز نے وفاقی حکومت سے ججز کے خلاف مہم کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ججز کے خلاف جاری مہم کو سائبر کرائم قوانین کے تحت نمٹا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.