مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نے ملک میں آکسیجن کی قلت بڑھنے اور کورونا صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلدیاتی ادارے فعال کرے، کورونا وبا سے نمٹنے میں بلدیاتی نمائندوں سے مدد لے۔
انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کی مشاورت سے جامع ہنگامی حکمت عملی بنائی جائے، کورونا پر وفاق، صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان میں مشاورت یومیہ ہونی چاہئے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈینگی وبا سےنمٹنےکی کامیاب حکمت عملی کا ماڈل استعمال کیاجا سکتا ہے، حکومت بلدیاتی ادارے فعال کرے، کورونا وبا سے نمٹنے میں بلدیاتی نمائندوں سے مدد لے۔
نون لیگ کے صدر نے کہا کہ زمینی حقائق کے درست تعین، قابل اعتماد ڈیٹا اور اقدامات کی موثر نگرانی یقینی بنانی ہوگی، قوم کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وبا کے خاتمے میں حکومتی اداروں کاساتھ دے۔
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت عوام کیلئے ویکسین کی فراہمی تیز کرے، نجی شعبے کی مدد لی جا سکتی ہے ، مطلوبہ مقدار میں ویکسین بر وقت نہ خریدنے کے باعث کورونا ملک میں پھیل گیا ہے۔
Comments are closed.