ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

شاہ محمود کی گرفتاری قانون کے غلط استعمال کی بدترین مثال ہے، ترجمان پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان نے پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کو قانون کے غلط استعمال کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں پی ٹی آئی ترجمان نے شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر ردعمل دیا اور کہا کہ ہم اس غیر قانونی اور بلا جواز گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر ردعمل دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی گرفتاری قانون کے غلط استعمال کی بدترین مثال ہے، نگراں حکومت پی ڈی ایم حکومت کا لاقانونیت اور فسطائیت کا ایجنڈا آگے بڑھا رہی ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ خفیہ مراسلےکی تحقیقات کی آڑ میں شاہ محمود قریشی کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں، وہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) سے مکمل تعاون کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کا اصل جرم چیئرمین پی ٹی آئی کی قیادت پر غیر مبہم اعتماد کا اظہار ہے، پارٹی کی فیصلہ سازی کو معطل کرنے کی مذموم کوششوں کو ناکام بنائیں گے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ چیئرمین کے منظور کردہ میکنزم کے تحت تحریک انصاف آگے بڑھے گی، پارٹی شاہ محمود قریشی کی فوری رہائی کےلیے قانونی لائحہ عمل تیار کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.