ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

قابل افسوس ہے پاکستان میں قانون کی پاسداری نہیں ہو رہی، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افسوس کی بات ہے پاکستان میں قانون کی پاسداری نہیں ہو رہی۔

فیصل آباد میں کرسچین کالونی کے دورے کے موقع پر طلال چوہدری نے کہا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی اور چرچز کو آگ لگانے پر قانون کے مطابق سخت سزا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ سطح پر انتظامیہ کی نااہلی اور سستی بھی سامنے آئی ہے، جس کا جتنا نقصان ہوا ہے اس کو اس سے زیادہ رقم دی جائے گی۔

طلال چوہدری نے مزید کہا کہ یہ واقعہ 9 مئی کی طرح کا ایک واقعہ ہے، ماضی میں ایسے معاملات پر سزائیں ہوئی ہوتی تو آج یہ سانحہ نہ ہوتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.