ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

سندھ کی نگراں کابینہ کے اراکین نے حلف اٹھا لیا

سندھ کی 10 رکنی نگران کابینہ نے حلف اُٹھا لیا۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے حلف لیا۔ 

کابینہ میں ماہر آئی ٹی، سینئر ڈاکٹرز، ماہر تعلیم اور ماہر معاشیات شامل ہیں۔

تقریب میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر بھی موجود تھے۔

نگران سندھ کابینہ کی حلف تقریب برداری گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا۔ 

تقریب میں چیف سیکریٹری، قائم مقام آئی جی، صوبائی سیکریٹریز اور نگراں وزراء کے فیملی ممبران شریک ہوئے۔ حلف گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لیا۔

 حلف لینے والے اراکین میں بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز، یونس ڈھاگا، مبین جمانی، ایشور لعل، ارشد ولی محمد، ڈاکٹر جنید شاہ، عمر سومرو، ڈاکٹر سعد خالد نیاز، خدا بخش مری اور رعنا حسین شامل ہیں۔ 

گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور نگراں وزیراعلیٰ نے نگراں کابینہ کے اراکین کو مبارکباد دی۔ گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ اور نگراں وزیراعلی سندھ کی ملاقات بھی ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.