ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

نوجوان کے اغوا کا ڈرامہ ایک شخص کی جان لے گیا

پنجاب کے شہر گکھڑ مندی میں نوجوان کو اپنے اغوا کا ڈرامہ مہنگا پڑگیا، اس کی وجہ سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

نوجوان نے دو دوستوں کے ساتھ مل کر اپنے غوا کا ڈراما رچایا، گھر والوں سے پانچ لاکھ روپے منگوائے، رقم لینے کے لیے آنے والا داؤد پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔

پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، مجرمانہ غفلت پر دو اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو گرفتار  کرکے ان کے خلاف  اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن میں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کا خیال نہیں رکھا گیا، مغوی کو بچانے سے پہلے اغوا کار کو گولی مار دی گئی، اگر یہ واقعہ اصل ہوتا تو مغوی اغوا کاروں کے ہاتھوں مارا جا سکتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.