ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے باڑہ میں آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن 18 اور 19 اگست کی رات کیا گیا۔

دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوئے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کےخلاف کارروائیوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.