ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء کو قلم دان تفویض کردیے

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر  نے صوبائی وزراء کو قلم دان تفویض کردیے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق بریگیڈیئر (ر) حارث نواز کو وزارت داخلہ و جیل خانہ جات اور یونس ڈھاگا کو وزارت خزانہ، ریونیو اور پی اینڈ ڈی کا قلمدان سونپ دیا گیا۔

ریٹائرڈ بریگیڈیئر حارث نواز، مبین جمانی، یونس ڈھاگہ، بیرسٹر عمر کے نام کابینہ میں شامل ہیں۔

مبین جمانی کو وزارت بلدیات، ڈاکٹر سعد خالد کو وزارت صحت و سماجی بہبود کا قلمدان دیا گیا۔ ڈاکٹر جنید شاہ کو وزارت کھیل، ثقافت اور یوتھ افیئر کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق رعنا حسین کو وزارت تعلیم اور امور خواتین کا قلمدان سونپ دیا گیا، عمر سومرو کو وزارت قانون کا قلمدان دے دیا گیا۔

ایشور لعل کو وزارت آب پاشی، خدا بخش مری کو معدنیات و معدنی وسائل اور ارشد ولی محمد کو وزارت سیاحت اور ماحولیات کا قلم دان سونپ دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.