ہفتہ یکم صفر المظفر 1445ھ19؍اگست 2023ء

رفعت مختار آئی جی سندھ تعینات، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان (پی ایس پی) کے گریڈ 21 کے افسر رفعت مختار کو انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ پولیس تعینات کردیا ہے۔

پروونشل پولیس آفیسر تعینات کیے گئے رفعت مختار پنجاب میں خدمات سرانجام دے رہے تھے جن کا سندھ پولیس میں تبادلہ کیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس کے عہدے پر خدمات دینے والے غلام نبی میمن ان دنوں چھٹیوں پر عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے ہوئے ہیں۔

انہیں نئے احکامات ملنے تک اسٹیبلشمنٹ ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رفعت مختار اس سے قبل آر پی او فیصل آباد اور بہاولپور بھی تعینات رہے ہیں۔

گریڈ 21 کے افسر ڈی آئی جی موٹرویز کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.