پیر 6؍شعبان المعظم 1444ھ27؍فروری 2023ء

شاہین کی بولنگ نے محمد حارث کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بولنگ نے پشاور زلمی کے محمد حارث کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا۔

گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دی، جس میں شاہین شاہ آفریدی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے کل پشاور زلمی کے خلاف پانچ کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر سسر کی روایت کو زندہ کردیا۔

محمد حارث نے پہلے کہا تھا کہ شاہین آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہے لیکن وہ بولر کی پٹائی کرکے دباؤ میں لے آتے ہيں، جس کے بعد میچ کے دوران محمد حارث شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے تو وہ شاہین کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

میچ کے بعد محمد حارث نے کہا کہ شاہین شاہ نے ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

لاہور نے پشاور زلمی کو جیت کےلیے 242 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، جواب میں پشاور زلمی 9 وکٹوں پر 201 رنز بنا سکی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.