بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد خاقان کے پاس رشوت مانگنے کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اُن کے پاس ایل این جی ٹرمینل لگانے کیلئے کسی وزیر کے خلاف رشوت مانگنے کے ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن کی تنقید پر حماد اظہر نے کہا کہ اپوزیشن بے روز گار ہے، اس کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ کراچی میں لگے نجی کمپنی کے ایل این جی ٹرمینل کی عالمی قوانین کے مطابق 30 جون سے قبل سروس کرانا لازمی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ تحقیق کی جائے گی کہ نجی کمپنی نے سروس کروانے سے متعلق بروقت حکومت کو آگاہ کیا یا نہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ ٹرمینل بندش کے دوران کوشش کی جائے گی کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.