بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

دوڑنے کے دوران موسیقی سننے سے ذہنی تھکاوٹ دور ہوتی ہے، تحقیق

ایک تحقیق کے مطابق رننگ (ورزش کے لیے دوڑنا) کے دوران موسیقی سننے سے ذہنی تھکاوٹ دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

رننگ کے دوران موسیقی سننے کے اثرات کا پتہ لگانے کے حوالے سے یہ پہلی باقاعدہ تحقیق ہے جس میں کہ ذہنی تھکاوٹ دور کرنے اور پرفارمنس بڑھانے کی صلاحیت کے حوالے سے موسیقی کے اثرات کا پتہ لگایا گیا ہے۔

ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران بالغ نوجوانوں میں انٹرٹینمنٹ اسکرین کے سامنے زیادہ دیر بیٹھنے اور اسے دیکھنے سے عالمی وبا سے جڑے ذہنی دباؤ، بے چینی اور اصطراب میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ تحقیق یونیورسٹی آف ایڈنبرا کے محققین نے دو ٹیسٹ استعمال کرکے کی، تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ موسیقی سننے سے اٹھار افراد جو کہ فٹنس کے لیے رننگ کررہے تھے ان کی پرفارمنس پر کیا اثرات مرتب ہوئے۔ 

اس تحقیق کے نتائج جرنل آف ہیومن اسپورٹ اینڈ ایکسرسائز میں شائع ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.