بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں پولیس مقابلہ، منشیات فروش ہلاک

کراچی کے علاقے  پی آئی بی کالونی میں پولیس مقابلے کے دوران منشیات فروش ہلاک ہوگیا۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم بختیار 21 سے زائد کیسوں میں مفرور تھا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم منشیات فروشی، ڈکیتی اور پولیس مقابلے کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

8 سالہ شعیب ، اسکے والد شمس اور والدہ کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے ملزمان کے خلاف منور علی نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دو مفرور ملزمان کے عیسیٰ نگری قبرستان پر کھڑے ہونے کی اطلاع ملی، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ماراگیا جبکہ دوسرا ملزم عبدالرحیم فرار ہوگیا۔

 ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم سے منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.