بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانوی ہیلتھ سیکرٹری میٹ ہینکاک عہدے سے مستعفی ہوگئے

برطانوی ہیلتھ سیکرٹری میٹ ہینکاک عہدے سے مستعفی ہوگئے، ہینکاک پر سماجی دوری کی خلاف ورزی کرنے پر استعفیٰ دینے کے لیے دباؤ تھا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق میٹ ہین کاک نے اپنا استعفیٰ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو پیش کردیا ہے۔

بورس جانسن نے میٹ ہینکاک کے استعفے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے ان کی خدمات پر فخر ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.