بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیو میکسیکو: گرم ہوا کا غبارہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، 5 افراد ہلاک

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں گرم ہوا کا غبارہ تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔ غبارے میں آگ لگنے اور گرنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 3 مرد اور 2 خواتین شامل ہیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے جبکہ ایک شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی تھی جو کئی گھنٹے بعد بحال کردی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.