بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شاہد آفریدی اپنے آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کے خواہاں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے سیزن 6  میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ میں میچز کیلئے پریکٹس اور محنت کررہا تھا لیکن اس انجری نے میرے دل کو توڑ دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں انہوں نے کہا کہ ابھی میں ملتان سلطانز کا حصہ ہوں، اگر فرنچائز مجھے اجازت دیتی ہے تو میں اپنے آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا چاہوں گا۔

یاد رہے کہ ابوظبی میں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کیلئے ملتان سلطانز، مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی انجری کے باعث خدمات سے محروم ہوگئی تھی۔

انجری کے باعث پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 6 سے باہر ہونے والے کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 6 میں ’کرکٹ‘ کی جیت ہوگی۔

انجری کے باعث پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 6 سے باہر ہونے والے کرکٹر شاہد آفریدی کا اپنے ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 میں ’کرکٹ‘ کی جیت ہوگی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.