قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے سیزن 6 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے کے خواہشمند ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں انہوں نے کہا کہ ابھی میں ملتان سلطانز کا حصہ ہوں، اگر فرنچائز مجھے اجازت دیتی ہے تو میں اپنے آخری پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا چاہوں گا۔
یاد رہے کہ ابوظبی میں پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز کیلئے ملتان سلطانز، مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی انجری کے باعث خدمات سے محروم ہوگئی تھی۔
انجری کے باعث پاکستان سُپر لیگ کے سیزن 6 سے باہر ہونے والے کرکٹر شاہد آفریدی کا اپنے ایک ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل 6 میں ’کرکٹ‘ کی جیت ہوگی۔
Comments are closed.