سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے غیر ملکی ایئرلائنز کی پروازوں کی منسوخی کی تردید کردی۔
ترجمان سی اے اے نے اس حوالے سے کہا کہ ادارے نے کسی غیر ملکی پرواز کی اجازت منسوخ نہیں کی ہے۔
ترجمان کے مطابق یکم جولائی سے چند ملکوں سے براہ راست بین الاقوامی پروازوں کی اجازت دی گئی ہے۔
سی اے اے ترجمان نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پروازوں کو 40 فیصد مسافروں کے ساتھ پاکستان آنے کی اجازت دی گئی۔
ترجمان کے مطابق یکم جولائی سے صرف برطانیہ، کینیڈا، یورپ، ملائشیا اور چین سے مسافروں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
ترجمان سی اے اے نے یہ بھی کہا کہ ادارے نے پاکستان آنے والی پروازوں پر مسافروں کی زیادہ بکنگ کا نوٹس لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کا پروازوں کی منسوخی اور اوور بکنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے، پروازوں کی معطلی اور بکنگ کی ذمہ داری متعلقہ ائیرلائن پر عائد ہوتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ سی اے اے نے غیر ملکی ایئرلائنز کی کسی پرواز کی اجازت منسوخ نہیں کی جبکہ غیر ملکی ائیرلائنز کی جانب سے عوام میں بے یقینی پیدا کرنے کا نوٹس لیا ہے۔
ترجمان کے مطابق سی اے اے نے عوام، سفارت خانوں کو بھی اس عمل سے آگاہ کیا ہے، ادارہ ائیر لائنز کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا حق رکھتا ہے۔
Comments are closed.