آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے سی این جی کی قیمت میں 10 روپے 30 پیسے فی کلو اضافے کا اعلان کردیا۔
ایسوسی ایشن کے رہنما غیاث پراچا نے کہا ہے کہ سی این جی کی قیمت میں10 روپے 30 پیسے فی کلو کا اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ ایف بی آر کی جانب سے جی ایس ٹی میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے۔
سی این جی ایسوسی ایشن رہنما کے مطابق موجودہ حالات میں سی این جی سیکٹر ٹیکسوں کا مزید بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.