بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیکورٹی فورسز کا کرم میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرم کے علاقے زیوا میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن باسط اور سپاہی حضرت بلال شہید ہوئے، شہید کیپٹن باسط کا تعلق ہری پور اور سپاہی حضرت بلال اورکزئی کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.