بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ پیپلز پارٹی کو ہی ملنا چاہیے، راجہ پرویز اشرف

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے  معاملے پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سینئر نائب صدر راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سینیٹ میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ہے، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کا عہدہ اسے ہی ملنا چاہیے۔

اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر سینیٹ کا معاملہ متفقہ طور پر طے ہوجائے گا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ  قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف اور پی اے سی کی چیئرمین شپ ن لیگ کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کے پاس پارلیمان میں پہلے ہی دو عہدے ہیں، اسے تیسرا عہدہ ملنا نامناسب ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.