وفاقی حکومت نے سینیٹ انتخابات میں اوپن ووٹنگ کے لیے درکار آئینی ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سینیٹ انتخابات کے لیے آئینی ترمیم لانے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر صدارتی ریفرنس کا جوبھی فیصلہ آئے، پارلیمنٹ کے موجودہ یا آئندہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے آئینی ترمیم لائی جائے گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کےلیے قانونی ٹیم کو بل تیار کرنے کی ہدایت کردی تھی ، ٹیم نے بل کی تیاری پر کام شروع بھی کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سینیٹ انتخابات کےلیے آئینی ترمیم سے متعلق اصولی منظوری کے بعد وزیراعظم عمرا ن خان نے اراکین قومی اسمبلی کو اعتماد میں لے لیا ہے۔
سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے حکومت اپوزیشن سے بھی بات کرے گی کیونکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی میثاق جمہوریت میں سینیٹ اوپن ووٹنگ کے معاملے پر اتفاق کرچکے ہیں۔
Comments are closed.