بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینیٹ الیکشن: 3 روز باقی، جوڑ توڑ عروج پر

سینیٹ الیکشن میں صرف 3 روز باقی رہ گئے، اس موقع پر جوڑ توڑ میں تیزی آ گئی ہے۔

سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو 2 سینیٹرز منتخب کرانے کی پیش کش کر دی ہے۔

بدلے میں پیپلز پارٹی نے اسلام آباد میں یوسف رضا گیلانی کیلئے حمایت مانگ لی ہے۔

عبدالاکبر چترالی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دے گی۔

پنجاب اسمبلی کا ماڈل دیکھ کر ایم کیو ایم بھی نیم رضا مند ہو گئی ہے۔

ادھر اپنے ارکان سے رابطے کرنے میں حکومت کو دیر ہو گئی ہے۔

اس ضمن میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اب حکومت میں شامل ارکانِ اسمبلی پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گل کہتے ہیں کہ اپوزیشن کے 17 ارکانِ قومی اسمبلی ہم سے رابطے میں ہیں، 2 ارکانِ قومی اسمبلی سے تو کل ہی رابطہ ہوا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختون خوا میں جماعتِ اسلامی نے اپوزیشن جماعتوں کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.