بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

 پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفیٰ دینا چاہتا ہوں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم سے 6 ماہ پہلے ملاقات ہوئی تھی، جس میں مستعفی ہونے کی اجازت مانگی تھی۔

عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے دو سے تین مرتبہ وزارت سے مستعفی ہونے کا کہہ چکا ہوں، وزیراعظم جس دن اجازت دیں گے مستعفی ہوجاؤں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.