بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی سارجنٹ بن کرفراڈ کرنے والی نائجیرین خاتون گرفتار

افغان مشن پر امریکی سارجنٹ بن کر پاکستان میں فراڈ کرنے والی نائجیرین خاتون دھرلی گئی، دو کارندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق گروہ کی سرغنہ خاتون، ٹیلی فون پر لوگوں سے رابطہ کرتی، انہیں بتاتی کہ افغانستان سے بڑا خزانہ ملا ہے، جس سے وہ لوگوں کی مالی امداد کررہی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کئی متوفی خواتین کے بھی سلیکون تھمبز بنا کر امدادی رقم نکالتا رہا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق مالی امداد بھجوانے کے لیے ایڈوانس اخراجات کے نام پر لوگوں سے رقم بٹوری جاتی، رقم بھی پاکستانی بینکس میں منگوائی جاتی تھی۔

ایف آئی اے کے مطابق یہ گروہ کروڑوں روپے ہتھیا چکا ہے، ملزمان کو ایف آئی اے گوجرانوالہ کے سائبر ونگ نے اسلام آباد سے گرفتار کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.