best dating site for married uk taiwan friend finder girls with long blonde hair li gu yi attractive asian pinay love

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملتان: 6 سالہ بچی کا قتل، میڈیکل رپورٹ میں تشدد اور زیادتی ثابت

ملتان میں اغوا کے بعد قتل کی جانے والی چھ سال کی بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی بھی ثابت ہو گئی۔ بچی کو زیادتی کے بعد گلا دباکر قتل کیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملتان میں چھ روز قبل اغوا ہونے والی بچی کے قتل کے بعد اس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے جبکہ زیادتی ثابت ہوئی اور بچی کی موت گلا دبانے سے ہوئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق تفصیلی رپورٹ کے لیے نمونے فارنزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔

چھ سال کی بچی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا جس کی لاش گزشتہ روز سبزی منڈی کے قریب کھیتوں سے ملی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.