بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلون مالک نےاپنی دکان1 ڈالر میں فروخت کردی

امریکامیں ایک سیلون کے مالک نے پورا کاروبار اپنی بہترین ملازمہ کو صرف ایک ڈالر میں فروخت کر دیا ہے۔

امریکا ایک سیلون کے مالک پایئو امپیراٹی نے اپنی بہترین ملازمہ کیتھی مورا کے ہاتھ پورا سیلون فروخت کیا جس کی اعزازی قیمت ایک ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

پندرہ سال قبل کیتھی مورا ٹیکنیکل ہائی سکول سے پڑھ کر اٹلی ہیئر سیلون سے وابستہ ہوئیں اور ایک طویل عرصے تک اس سے وابستہ رہیں۔

پایئو امپیراٹی نے کہا کہ کیتھی بہت اچھی ہیئرڈریسر ہیں، ان کے اخلاق بھی بہت اعلیٰ ہیں۔ اسی لیے میں نے اپنی دکان ان کے ہاتھوں ایک ڈالر میں فروخت کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.