بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حفیظ کی پیشکش پر قومی کرکٹرز کی گالف میں دلچسپی

کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ گالف کھیلنا کسی بھی کرکٹر کی وائٹ بال کرکٹ میں بیٹ سوئنگ اور فالو تھرو بہتر کرتا ہے۔

محمد حفیظ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ قومی کھلاڑیوں کو گولف کھیلنے کی پیشکش کی ہے، کپتان بابراعظم ، امام الحق، فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی نےاس میں بہت دلچسپی لی ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی اور تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹسمین محمد حفیظ اپنے 18 سالہ کرکٹ کیرئیر میں نویں دورۂ انگلینڈ کو یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

انگلینڈ کے دورے پر موجود محمد حفیظ نے مزید کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کی طرح انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف بھی ٹی ٹوئنٹی میچز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گا۔ یہ دونوں سیریز پاکستان کی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی تیاریوں میں اہم کردار ادا کرے گی۔

حفیظ کا گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں انتہائی شاندار رہا ، اب ایک بار پھر اسی طرح کارکردگی کا دہرانا چاہتے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغاز کل سے ہو رہا ہے ، اس سے قبل ون ڈے سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش شکست کا سامنا ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.