نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں سیلاب سے 24 گھنٹوں میں 26 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔
این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق جاں بحق 26 افراد میں 12 بچے بھی شامل ہیں، اس طرح حالیہ بارشوں اور سیلاب میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 1290 ہوگئی ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق اب تک جاں بحق ہونے والوں میں 453 بچے، 570 مرد اور 259 خواتین شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے ملک بھر میں 80 اضلاع بری طرح متاثر ہوچکے ہیں، اس دورانیے میں مزید 40 ہزار سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔
این ڈی ایم کے مطابق اب تک 14 لاکھ 68 ہزار سے زائد گھر جزوی یا مکمل تباہ ہوچکے ہیں، اب تک 7 لاکھ 36 ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.