بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کو جلد مزید امداد پہنچائیں گے، یورپی یونین

یورپی یونین نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ وہ حالیہ سیلاب سے پیدا ہونے والی دکھ اور پریشانی کی اس گھڑی میں اس کے ساتھ ہے اور وہ بہت جلد مزید امداد روانہ کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار یورپی کمیشن کی صدر ارسلا واندرلین نے پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نیویارک میں منعقد ہونے والے رواں اجلاس کی سائیڈلائنز پر ہونے والی ملاقات کے بعد کیا۔

اپنے مائیکرو بلاگنگ اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں ارسلا واندرلین نے کہا کہ اس ملاقات میں ‘میں نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خوفناک سیلاب کے متاثرین کیلئے اپنی ذاتی تعزیت کا پیغام پہنچایا’ ۔

انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ‘یورپی کمیشن آپ کے ساتھ ہے۔ ہم پاکستان کے لوگوں کی مدد کیلئے آنے والے ہفتوں میں نئی انسانی امداد کے ساتھ آگے آئیں گے’ ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.