بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث گندم کی ہزاروں بوریاں خراب

سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث گندم کی ہزاروں بوریاں خراب ہونے لگیں۔

ٹنڈو الہ یار میں نصر پور روڈ پر واقع گودام میں بوریاں بھیگنے سے گندم میں پھپھوندی لگ گئی۔

پاسکو کے سرکاری گودام میں گندم کی ایک لاکھ سے زائد بوریاں موجود ہیں۔

پاسکو حیدرآباد ریجن کے ہیڈ منظور علی کے مطابق ریجن میں ساڑھے 16 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی گئی تھی۔

پاسکو حکام نے دعویٰ کیا کہ حیدرآباد، ٹنڈو الہ یار، سکرنڈ، اور میرپور خاص کے گوداموں میں گندم محفوظ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.