بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جنوبی کوریا کے صدر نے امریکی ارکان پارلیمنٹ کو احمق کہہ دیا

جنوبی کوریا کے صدر یون سک یئول نے صدر جو بائیڈن سے ملاقات کے بعد امریکی قانون سازوں کو ہی احمق کہہ دیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن سے اس ملاقات کے دوران انہوں نے امریکی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کے مسائل پر بات کی جسے جنوبی کوریا تبدیل کروانے کا خواہشمند ہے۔ 

اس ملاقات کے بعد جب وہ باہر نکل رہے تھے تو اس دوران ان کی آواز ریکارڈ ہوگئی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’بائیڈن کے لیے کتنی شرمندگی کی بات ہوگی اگر یہ احمق لوگ کانگریس میں اس گرانٹ کو مسترد کردیں‘۔

جنوبی کوریا کے ٹیلی ویژن میں یہ فوٹیج نشر ہوئی جہاں صدر یون سک یئول وزیر خارجہ پارک جن سے گفتگو کر رہے تھے۔ 

دوسری جانب بلومبرگ سے گفتگو کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے ایوانِ صدارت کے افسر نے کہا کہ صدر کا تبصرہ آفیشل نہیں ہے اور نہ ہی اس کی تصدیق ہوسکی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.