بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

خاتون جج دھمکی کیس : اسلام آباد ہائی کورٹ آج عمران خان پر فرد جرم عائد کرے گی

inappropriate

اسلام آبادخاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ آج سابق وزیراعظم عمران خان پر فرد جرم عائد کرے گی۔ اس سلسلے میں عدالت کے اطراف اور وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے حوالے سے پولیس سکیورٹی آرڈر جاری کر دیا گیا ہے اور آج کی پیشی پر2 ایس پیز سمیت 710 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے ہائیکورٹ کے گرد مانیٹرنگ کی جائے گی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری سکیورٹی ڈویژن کی ہو گی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر ایف سی اور رینجرز کے اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔

 توہین عدالت کیس کی سماعت آج دن ڈھائی بجے شروع ہو گی۔ اس سلسلے میں پیشی کے دوران ہائی کورٹ کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف خاردار تاریں لگا کر راستہ بند کردیا گیا ہے، 500 شارٹ رینج اور 500 لانگ رینج آنسو گیس شیل اور شیلنگ والی بکتر بند گاڑیاں موجود ہوں گی۔ اس کے علاوہ پولیس لائنز میں 3 ہزار شیل اور گاڑیاں تیار کھڑی ہوں گی

وکلا ، لا افسران اور صحافیوں کا کمرہ عدالت میں داخلہ انٹری پاس سے مشروط ہے جب کہ رجسٹرار ہائی کورٹ نے پریس روم اور بار روم میں آڈیو کیس سننے کی سہولت بھی دی ہے۔ علاوہ ازیں کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور حساس مقامات کے علاوہ اہم راستوں پر تعینات نفری میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

You might also like

Comments are closed.