بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں میں تیزی لائی جائے، وزیراعظم

نیویارک:وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تمام مستحقین کو امداد کی فراہمی 10 روز میں یقینی بنائی جائے۔

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی اشیا کی ترسیل میں تیزی لائی جائے اور ادویات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں سے متعلق نیویارک میں اجلاس منعقد ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف کو امدادی کارروائیوں اور مواصلاتی نظام کی بحالی پر آن لائن بریفنگ دی گئی۔

وزیر ریلوے خواجہ محمد سعد رفیق نے وزیراعظم کو ریلوے ٹریکس کی بحالی سے متعلق آگاہ کیا۔

You might also like

Comments are closed.