بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی، شیخ رشید

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے،وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں، رات 2 بجے پیٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کر دیا ہے۔

ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا کہ ہر روز روپے کی قدر میں کمی،اجناس، پیٹرول اور بجلی میں اضافہ ہو رہا ہے۔طاقتور بے قصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں۔ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں،اسکا فیصلہ ہونے والا ہے۔ ہائیکورٹ نے پیناڈول دلائی،اب آٹا بھی دلائے۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آج 70 وزرا ء میں2 کے اضافے کے بعد تعداد میں 72 ہوگئے ہیں۔لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مر رہے ہیں،یہ امریکہ کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے۔وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں۔پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔

You might also like

Comments are closed.