بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔ 

ایس بی پی کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 16 ستمبر تک 14 ارب 6 کروڑ ڈالر رہے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں جس کے ساتھ ہی اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ستمبر تک 8 ارب 34 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 72 کروڑ ڈالر رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.