بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بےنظیر میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں بھرتیوں پر تنازع کھڑا ہوگیا

شہید بےنظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی لاڑکانہ میں بھرتیوں پر وائس چانسلر اور سنڈیکیٹ ممبر میں ٹھن گئی۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرارز کی 23 اسامیوں پر اعتراض کرنے والے سنڈیکیٹ ممبر کو شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

ممبر سنڈیکیٹ پروفیسر حاکم علی ابڑو کا کہنا ہے حال ہی میں کی گئی تقرریاں سنڈیکیٹ کے فیصلے کے خلاف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں قرارداد منظور ہوئی تھی کہ سینیٹ کی منظوری کے بغیر تقرریاں نہیں کی جاسکتیں۔

وائس چانسلر پروفیسر انیلا عطاء الرحمان کے مطابق تمام تقرریاں قانون کے مطابق اور سنڈیکیٹ کے فیصلے کے مطابق ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تقرریوں کی منظوری سینیٹ سے لینا ضروری نہیں، کیونکہ 2008 سے 2022 تک سینیٹ کے صرف تین اجلاس ہوسکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.