بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیلاب زدہ علاقوں کے ایئرپورٹس پر تعینات 400 اے ایس ایف اہلکار متاثر، 40 گھر تباہ

ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل عابد لطیف خان نے کہا ہے کہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ایئرپورٹس پر تعینات اے ایس ایف ملازمین کے 40 گھر تباہ ہوئے جس سے 400 اہلکار اور ان کے اہلخانہ بھی متاثر ہوئے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ جن کی امداد و بحالی اے ایس ایف فاؤنڈیشن اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذریعے کی جائے گی۔

ایس ایف سٹی ہاؤسنگ پراجیکٹ کی قرعہ اندازی کی تقریب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی اے ایس ایف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ اے ایس ایف اہلکاروں کی فوری امداد کے علاوہ ان کے منہدم 40 مکانات کی تعمیر کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا۔

ڈی جی اے ایس ایف کے مطابق بیرون ملک سے آنے والی امدادی پروازوں کو ایئرپورٹس پر تمام سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اے ایس ایف کے سابقہ ڈی جیز کی جانب سے قائم کردہ اے ایس ایف فاونڈیشن اور اس کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

اسی تناظر میں کراچی کے صنعتکاروں کی معاونت سے اے ایس ایف سٹی میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام کے لیے اراضی فراہم کی گئی ہے۔

اے ایس ایف سٹی سے ملحقہ اراضی پر صنعتی زون کی تعمیر کے لیے بھی ابتدائی بات چیت کا آغاز کیا گیا ہے، تقریب میں ڈی جی اے ایس ایف نے پلاٹس کی قرعہ اندازی بھی کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.