more dating site kristel hope thai prostitute asin video how to take care of siberian husky in the philippines average height of a female asian dating uk free

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیالکوٹ: خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے باہر کشیدگی

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے دوران سیالکوٹ کے وارڈ نمبر 2 پر خواتین کے پولنگ اسٹیشن کے باہر کشیدگی پائی جاتی ہے۔

سیالکوٹ میں کشیدہ صورتِ حال اس وقت دیکھنے میں آئی جب 2 سیاسی جماعتوں کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔

کنونمنٹ بورڈ کے جاری انتخابات کے دوران لاہور اور پشاور میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے ہیں جس سے صورتِ حال کشیدہ ہو گئی۔

دونوں جماعتوں کے کارکنوں کی جانب سے ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگائے گئے اور نعرے بازی کی گئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات کے سلسلے میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے، بڑی تعداد میں ووٹرز اپنے گھروں سے نکل کر ووٹ ڈالنے آ رہے ہیں۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے سلسے میں پنجاب کے شہر سرگودھا کے قبرستان میں پولنگ اسٹیشن قائم کر لیا گیا۔

آج صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.