سپریم کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا۔
جسٹس یحیٰی آفریدی نے ڈینئل پرل کیس میں اختلافی فیصلہ دیا۔
جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سردار طارق مسعود نے عمر شیخ کی رہائی کے حق میں فیصلہ دیا۔
تحریری فیصلے کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کا ڈینیل پرل کیس میں چاروں ملزمان کی بریت کا فیصلہ برقرار ہے، احمد عمر شیخ کی سزا کے خلاف اپیل منظور کی جاتی ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ احمد عمر شیخ کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے الزام سے بری کیا جاتا ہے۔
سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے مطابق احمد عمر شیخ، فہد نسیم، سید سلمان ثاقب اور شیخ محمد عادل کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ چاروں کسی اور کیس میں حراست میں نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔
Comments are closed.