جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

سوال پسند نہ آنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کو اپنے طیارے سے نکال دیا

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوال پسند نہ آنے پر امریکی صحافی کو اپنے طیارے سے باہر نکالنے کا کہہ دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حال ہی میں سامنے آنے والی ایک آڈیو ریکارڈنگ سے تصدیق ہوئی ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صحافی کے پوچھے گئے ایک سوال پر ناراض ہوئے اور اس سے 2 موبائل فون چھین لیے اور اپنے نجی طیارے سے اترنے کو کہا۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 25 مارچ کو ٹیکساس کے واکو سٹی ایئر پورٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے بعد ہوا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ 25 مارچ کو فلوریڈا کے ویسٹ پام بیچ کے لیے روانہ ہونے سے قبل اپنے نجی طیارے میں متعدد صحافیوں سے بات کر رہے تھے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے ترجمان اسٹیون چیونگ کا کہنا ہے کہ طیارے میں موجود صحافیوں سے متعلق کوئی منفی واقعہ نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.