جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

بھارت روانگی کے وقت بلاول بھٹو کا خصوصی ویڈیو پیغام

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو نے بھارت روانگی کے وقت خصوصی ویڈیو پیغام اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل میں پاکستانی وفد کی نمایندگی کر رہا ہوں، میرا بھارت جانا یہ واضح پیغام بھیجتا ہے کہ پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم کو کتنی اہمیت دیتا ہے اور اپنی ممبر شپ کو کتنا سیریس لیتا ہے۔

وزیرِ خارجہ نے کہا کہ میں اس تنظیم میں شامل ممالک کے ساتھ باہمی روابط کا منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے 2 روزہ دورے پر بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.