جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

عمران خان کیخلاف غیرشرعی نکاح کیس، عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست منظور

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں عون چوہدری کا بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست منظور کر لی۔

سول جج نصرمِن اللّٰہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

جج نصرمِن اللّٰہ نے عون چوہدری کا بیان قلمبند کرنے کی اجازت دے دی۔

عون چوہدری آئندہ سماعت پر اپنا بیان عدالت میں قلم بند کروائیں گے۔

یاد رہے کہ 27 اپریل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں درخواست گزار کی عون چوہدری کا بیان قلمبند کرانے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ مؤخر کر دیا تھا۔

سول جج نصرمِن اللّٰہ کے رخصت پر ہونے کے باعث محفوظ فیصلہ نہیں سنایا  گیا تھا۔

عون چوہدری کو عدالت میں بیان قلمبند کرانے کی اجازت دینے پر فیصلہ آج  سنایا گیا۔

گزشتہ سماعت پر عدالتی عملے نے کہا تھا سول سینئر جج نصرمِن اللّٰہ بلوچ 2 مئی تک رخصت پر ہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی سعید اپنا بیان قلم بند کرا چکے ہیں۔

بشریٰ بی بی اور عمران خان کے نکاح میں عون چوہدری بطور گواہ شامل تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.