جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

گزشتہ 4 برس میں ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ 4 برس میں ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچا، ترقیاتی بجٹ پر توجہ نہیں دی گئی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہو گا، انسانی وسائل کی ترقی ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہم نے 1999 میں انسانی وسائل کے لیے جو اقدامات کیے وہ مارشل لاء حکومت میں ضائع ہو گئے، ہماری حکومت نے 2013 میں انسانی وسائل کے لیے دوبارہ اقدامات شروع کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ترقیاتی بجٹ 1000 ارب روپے تھا، رواں مالی سال ترقیاتی بجٹ کم ہو کر 727 ارب روپے ہو گیا، مگر ہمارا انفراسٹرکچر غریب ترین ممالک کی طرح ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پاکستان کو 30 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا، آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط سیلاب سے قبل طے ہوئی تھیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سیلاب کے بعد پاکستان ان میں سے کچھ شرائط پرعملدرآمد نہیں کر سکتا، آئی ایم ایف پروگرام کی عدم موجودگی سے غیریقینی صورتحال بڑھی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل اور گیس کی قیمتیں بڑھنے سے عالمی بحران سامنے آیا، ملک میں توانائی کی قیمت کم کرنے کی ضرورت ہے، غریب لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.