جمعرات 13؍شوال المکرم 1444ھ4؍مئی 2023ء

بلوچستان میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں ایک اور طاقتور مغربی سسٹم سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

ایک دن وقفے کے بعد آج سے ہفتے تک مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، ژالہ باری اور آندھی کا امکان ہے۔

مغربی سسٹم کے باعث خضدار، لورالائی، موسیٰ خیل، شیرانی، مکران، لسبیلہ اور کوہ سلیمان رینج میں شدید بارش کا امکان ہے۔

ژوب، بارکھان، کوہلو، تربت اور چاغی سمیت پاک ایران سرحدی علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارش سے سیلابی صورتحال اور شاہراہیں متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو سیلابی صورتحال سے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.