ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سوات میں گردوں کے علاج کا اسپتال سرکاری وسائل سے تعمیر نہیں ہوا تھا، اس اسپتال کی تعمیر نجی عطیات کے ذریعے ہوئی تھی۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مجموعی کارکردگی جھوٹ، بدکلامی، بداخلاقی ہے۔
انھوں نے کہا کہ عمران خان کی کارکردگی نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگانا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کارکردگی نواز شریف کڈنی اسپتال کا نام بدلنا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ سوات میں گردوں کے علاج کا اسپتال سرکاری وسائل سے تعمیر نہیں ہوا تھا، اس اسپتال کی تعمیر نجی عطیات کے ذریعے ہوئی تھی۔
لیگی ترجمان نے کہا کہ سیلاب کے بعد 2010 میں یہ اسپتال تعمیر کرنے کا فیصلہ ہوا تھا، اسپتال کی تعمیر میں کوششوں پر نوازشریف کے نام پر اس کا نام رکھا گیا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان ایٹمی پروگرام سے نواز شریف کا نام کیسے مٹائیں گے؟ موٹر ویز، بجلی، گیس اور ایل این جی کے منصوبوں سے کیسے تختیاں اتاریں گے؟
انھوں نے کہا کہ عمران خان پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر نوازشریف کا لکھا نام کیسے ہٹائیں گے؟ تختیاں اہم نہیں ہوتی، خدمت کا جذبہ انسان کے عمل اور نیت میں جھلکتا ہے۔
Comments are closed.