سوات کے نئے سیاحتی مقام گبین جبہ میں 3 روزہ سنو اسپورٹس اینڈکلچر فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا۔
فیسٹول کے آخری روز سائیکل ریس اور میراتھن ریس کا انعقادکیا گیا ،اسپورٹس مقابلوں کو دیکھنے کیلئے کثیر تعداد میں سیاحوں نے وہاں کا رُخ کیا۔
فیسٹول کے آخری روز سیاحوں کیلئے محکمہ سیاحت کی جانب سوات اور گبین جبہ پر بنائی گئی ڈاکومنٹری چلائی گئی۔
پشتو ڈرامہ پرفارمنس، بچوں کے لیے پلے لینڈ، میجک شو، کامیڈی سٹیج ڈراما، رباب پرفارمنس اور دیگر پرفارمنس کا سیاحوں کو محظوظ کرنے کیلئے اہتمام کیا گیا۔
سنو اسپورٹس اینڈ کلچر فیسٹول میں ہائیکنگ، رسہ کشی، جوڈو، آرچری،ٹیک بال، بیڈمنٹن، میراتھن اور دیگر کئی مقابلوں کا کامیاب انعقاد کیا گیا جبکہ ساتھ ہی ان مقابلوں میں فاتح کھلاڑیوں میں میڈل اور کیش انعامات تقسیم کئے گئے۔
Comments are closed.