وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12714 ٹیسٹ کیے گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 268 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مزید 4 مریض انتقال کرگئے، آج مزید 60 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، اس وقت 12381 مریض زیرِعلاج ہیں، جس میں سے 190 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ صوبے کے 268 نئے کیسز میں سے 58 کا تعلق کراچی سے ہے، ضلع شرقی 25، ضلع جنوبی 23، ضلع وسطی 5، ملیر 4، کورنگی سے 1 نیا کیس رپورٹ ہوا۔
سندھ کے دیگر اضلاع میں سجاول سے 34، حیدرآباد سے 31، جامشورو سے 30، شہید بے نظیر آباد سے 20، سانگھڑ سے 16، میرپور خاص اور ٹھٹھہ سے 13-13، ٹنڈو الہ یار سے 12، لاڑکانہ اور تھرپارکر سے 11-11، عمر کوٹ سے 8، ٹنڈو محمد خان سے 7، خیرپور سے 2، بدین اور سکھر سے ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 79476 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں، اب تک 23237571 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔
Comments are closed.