بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں ڈالر کے بھاؤ میں کمی کا سلسلہ آج بھی برقرار

ملک میں ڈالر کے بھاؤ میں کمی کا سلسلہ آج بھی برقرار رہا۔

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 13 پیسے کم ہو کر 173 روپے 76 پر بند ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2850 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار روپے ہے۔

انٹربینک کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ رہا، جہاں ڈالر کی قدر ایک روپیہ 20 پیسے کم ہو کر 175 روپے 80 پیسے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.